عفیف میں گاڑی الٹ گئی، غیرملکی ہلاک، دس زخمی
جمعہ 24 جولائی 2020 22:34
حادثے کے زخیموں میں دو کی حالت نازک ہے۔( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب کے شہرعفیف میں ورکرز کی گاڑی الٹنے سے ایک غیرملکی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تعلقات عامہ کے انچارج سلطان المغیری نے بتایا کہ حادثہ عفیف شہر سے 20 کلو میٹر دور مغرب میں قدیم حجاز روڈ پر پیش آیا۔
سلطان المغیری نے بتایا کہ جمعے کو عفیف جنرل ہسپتال میں ٹریفک حادثے کے 10 متاثرین کو لایا گیا- حادثے میں ایک غیرملکی ہلاک ہوگیا جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ زخیموں میں دو کی حالت نازک ہے۔
ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔ تمام متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد دی گئی۔ ڈائریکٹر ہسپتال عبدالعزیز الشعلانی زخمیوں کے علاج، آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔