Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو خلاف ورزی پر جرمانہ، اقامہ کیسے تجدید ہوگا؟

جرمانوں کے بارے میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازیں تاحال بحال نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے وہ تارکین جو چھٹی پر گئے ہوئے تھے ابھی تک مملکت واپس نہیں آ سکے تاہم وہ افراد جو مملکت سے جانا چاہتے ہیں ان کی روانگی کا سلسلہ خصوصی پروازوں کے ذریعے جاری ہے۔
قارئین اردو نیوز کی جانب سے اپنی مشکلا ت کے حل اور معلومات کے لیے مختلف حوالوں سے سوالات ارسال کیے جا رہے ہیں۔
اردو نیوز کے ایک قاری کا سوال ہے کہ ’میرے اقامے کی مدت ختم ہو گئی مگر تجدید کے وقت کفیل کا کہنا ہے کہ جرمانہ جب تک ادا نہیں ہوگا اقامہ تجدید نہیں ہوگا، مجھ پر کرفیو کے موقع پر 10 ہزار ریال جرمانہ لگا تھا۔ سوال یہ ہے کہ جرمانہ کی ادائیگی کے بغیر اقامہ تجدید نہیں ہو سکتا؟
جواب: سعودی عرب میں مارچ کے آخر میں متعدد شہروں میں کورونا وائرس سے حفاظت کی خاطر کرفیو نافذ کیا گیا تھا تاکہ لوگوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرایا جاسکے۔
کرفیو خلاف ورزی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے واضح طور پر اعلان کر دیا گیا تھا کہ خلاف ورزی پر دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
جہاں تک آپ کے اقامے کی تجدید کا سوال ہے تو یہ درست ہے کہ اقامہ کی تجدید اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہر قسم کا جرمانہ ادا نہ کر دیا جائے۔
کرفیو خلاف ورزی کے حوالے سے جرمانوں کے بارے میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے ۔ اس بارے میں کرفیو کے دوران اردو نیوز میں اپیل دائر کرنے کے طریقہ بھی بیان کیا گیا تھا اس بارے میں دوبارہ مختصر طور پر کرفیو خلاف ورزی پر اپیل دائر کرنے کا طریقہ بیان کیا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ابشر اکاونٹ پر چالان کے خلاف اپیل دائر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ابشر اکاونٹ پر اپیل دائر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

اپنے ابشر اکاونٹ سے سسٹم میں لاگ ان کرنے کے بعد ’خدماتی‘ (مائی سروسز) کے براوز میں جائیں جس کے بعد ’خدمات عامہ ‘ (جرنل سروسز) جہاں مختلف آپشنز ہوں گے ان میں ’رسائل والطلبات‘ کو کلک کرنے سے وہاں خلاف ورزی پر اپیل کے مندرجات درج کرنا ہوں گے۔ اس مقام کی نشاندہی کی جائے جہاں خلا ف ورزی ریکارڈ کی گئی بعد ازاں اپیل کو ارسال کر دیں۔
اپیل ارسال کرنے کے بعد متعلقہ کمیٹی اس امر کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرکے آپ کو ابشر اکاونٹ پر ہی مطلع کر دیا جائے گا ۔ اگر اپیل منظور کر لی گئی ہوگی تو جرمانہ ختم کر دیا جائے گا۔ تاہم یہ خیال رہے کہ کرفیو خلاف ورزی کے بارے میں ابشر اکاونٹ سے اپیل خلاف ورزی کی تاریخ کے ایک ماہ کے اندر درج کرانا لازمی ہے۔  
عبداللہ جعفر کی جانب سے ارسال کیے گئے سوال میں کہا گیا ہے ’اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں گزشتہ 15 برس سے مقیم ہوں۔ موجودہ حالات کی وجہ سے اہلیہ اور 3 بچوں کو مستقل طور پر پاکستان منتقل کرنا چاہتا ہوں۔ ایک بیٹا میرے پاس رہے گا۔

مملکت سے روانگی کا سلسلہ خصوصی پروازوں کے ذریعے جاری ہے۔ (فوٹوسوشل میڈیا)

سوال یہ ہے کہ  اہلیہ اور 3 بچوں کا خروج نہائی ’فائنل ایگزٹ ‘ لگا دیا ہے اب جبکہ میں اپنا اور بیٹے کا اقامہ تجدید کرانے کے لیے فیس جمع کراتا ہوں تو وہاں سے ’فیس ناکافی ‘ کا میسج آتا ہے ، کیا کروں؟
جواب: آپ اس امر سے بھی بخوبی واقف ہیں  کہ سال 2017 سے مملکت میں مقیم تارکین کے اہل خانہ پر ماہانہ بنیاد کے حساب سے فیس عائد ہے جو 100 ریال ماہانہ کے حساب سے شروع کی گئی تھی جس میں ہر برس 100 ریال کا اضافہ ہوتا ہے یعنی جولائی 2018 میں 200 ریال ماہانہ ، 2019 میں 300 اور 2020 جولائی میں 400 ریال ماہانہ کے حساب سے فیس وصول کی جائے گی۔

شیئر: