Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں دس سوشل میڈیا سٹارز کے اثاثے منجمد

کویتی پبلک پراسیکیوٹر نے سوشل میڈ سفر پر پابندی لگادی۔(فوٹو ٹوئٹر)
کویت میں پبلک پراسیکیوٹر نے بینک بیلنس حد سے زیادہ  بڑھ جانے پر دس معروف سوشل میڈیا سٹارز کے اکاونٹس منجمد کردیے۔  
کویتی پبلک پراسیکیوٹر ضرار العسعوسی نے سوشل میڈیا کی دس معروف شخصیات کے اثاثے منجمد کردیے اور ان کے سفر پر پابندی لگادی۔

منی لانڈرنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

کویتی جریدے القبس کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے یہ فیصلہ سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مالیاتی امور کے سراغرساں ادارے کی اس رپورٹ کی بنیاد پر کیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ کے بیلنس حیران کن حد تک بڑھ گئے ہیں۔  
پبلک پراسیکیوشن نے گزشتہ ہفتے یہ  معاملہ ریاستی سلامتی کے ادارے کے حوالے کیا تھا۔ جس سے کہا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کی معروف شخصیتوں کے اثاثوں کا پتہ لگائے اور اس بات کا ثبوت حاصل کرے کہ ان کے  پاس اتنی بری رقم کہاں سے کہاں سے آئی ہے۔  
سوشل میڈیا کی ان شخصیات منی لانڈرنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

شیئر: