Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی  امکان ہے۔( فوڈو سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے اتوار 26 جولائی 5 ذوالحجہ سے 3 اگست 13 ذوالحجہ  تک منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ حج مقامات پر نو روز کے دوران انتہائی درجہ حرارت 40 سے 44 سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ کم از کم درجہ حرارت 28 سے 30 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگا۔ رطوبت 40 سے 70 فیصد تک رہے گی۔

 حج مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حج مقامات پر ہوائیں جنوب مغرب سے مغرب کی طرف 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دن میں اور رات کے وقت جنوب سے مشرق کی طرف 10 تک 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ 
 حج مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ظہر کے بعد سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ طائف کے بالائی علاقوں اور مشرقی مکہ پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس کا دائرہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات تک پھیل سکتا ہے۔
 اگست کے ابتدائی تین روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا زیادہ امکان ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: