Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکاکا میں زیرتعمیر عمارت میں آتشزدگی

یہ عمارت وزارت ماحول، پانی اور زراعت کی ملکیت ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شمالی شہر سکاکا میں سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ایک زیرتعمیرعمارت کی بالائی منزل آتشزدگی کا شکار ہوگئی ہے۔ 
الجوف ریجن میں سول ڈیفنس کے ترجمان کیپٹن عبدالرحمان ال ضواہی نے بتایا کہ سول ڈیفنس کے فائر فائٹرز نے خوش قسمتی سے زیادہ نقصان پہنچنے سے پہلے آگ پر قابو پا لیا اور اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ یہ عمارت وزارت ماحول، پانی اور زراعت کی ملکیت ہے۔ 
 

شیئر: