سکاکا کی سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 42 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الجوف ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبد الرحمان بن عبد العزیز الضویحی نے کہا ہے کہ ’واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا، آتشزدگی پر مختصر وقت میں قابو پا لیا گیا۔'
مزید پڑھیں
-
سعودی ائیر فورس مشرق وسطی کی پہلی بہترین فضائیہNode ID: 487701
-
کرفیو کے دوران 35 ہزار خاندانوں کی مددNode ID: 487721
’شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا ہے تاہم آتشزدگی سے 850 مربع میٹر کا رقبہ جل کر خاک ہوگیا۔'
’آگ پر قابو پانے کے بعد واقعے کی جگہ کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا تاکہ آتشزدگی کے اسباب کا سراغ لگایا جائے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سبزی منڈی میں آگ بجھانے کی کارروائی میں ہلال احمر، پولیس اور محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے تعاون کیا ہے‘۔
حريق بسوق الخضار وبالتحديد سكاكا الجوف يارب لطفك pic.twitter.com/eOZEPSTsSi
— نواف (@no56af) June 24, 2020