سعودی سیکیورٹی گارڈ نہ رکھنے پر پچاس ہزار ریال تک جرمانہ
سعودی سیکیورٹی گارڈ نہ رکھنے پر پچاس ہزار ریال تک جرمانہ
پیر 27 جولائی 2020 17:51
پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے سعودی گارڈز تعینات نہ کرنے پر پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں اور اداروں کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو کمپنی یا ادارہ سعودی گارڈ تعینات نہیں کرےگا اسے پہلےانتباہ دیاجائے گا پھر عارضی طور پر کمپنی یا ادارے کو بند کردیا جائے گا۔ پچاس ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
انتباہ بار بار نظر انداز کرنے پر جرمانہ بڑھا دیا جائے گا بعدازاں بحکم عدالت کمپنی یا ادارے کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈزکمپنیوں و اداروں میں تقررکی کارروائی معیاری ضوابط اوراعلی سیکیورٹی اصولوں کے مطابق ہوتی ہے۔
بیان میں پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ بحکم قانون تمام کمپنیوں اور اداروں کے لیے لازم ہے کہ وہ سعودی سیکیورٹی گارڈز تعینات کریں۔
پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر پوچھ گچھ ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب ہوگا۔ ساری کارروائی قانون کے دائرے میں ہوگی۔