Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 نصف صدی قبل حج، سوئس چینل کی دستاویزی فلم 

فلم میں مکہ میں حاجیوں کے ہوٹلوں کے مناظر بھی پیش کیے گئے ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سوئٹزر لینڈ کے ٹی وی چینل نے نصف صدی قبل  1970 کے حج کے مناظر پر مشتمل دستاویزی  فلم نشر کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق دستاویزی فلم کے شروع میں اسلام کا تعارف پیش کیا گیا۔ مختصر انداز میں پیغمبراسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم، مسلمانوں میں عبادت کے نظام اور اسلام کے پانچوں ارکان کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔
دستاویزی فلم میں دکھایا گیا کہ مسلمان حج کے لیے مکہ مکرمہ کا سفر دنیا کے مختلف علاقوں سے کب اور کس طرح کیا کرتے تھے۔ اس دستاویزی فلم میں سمندری جہازوں سے لے کر مختلف قسم کے ذرائع مواصلات کا استعمال بھی دکھایا گیا۔ 
 مکہ میں حاجیوں کے تاریخی ہوٹلوں کے مناظر بھی پیش کیے گئے- خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے حجر اسود کو چومتے ہوئے صفا اور مروہ کی سعی  کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا- 

دستاویزی فلم کا اختتام جمرات کی رمی کے منظر پر کیا گیا (فوٹو: اخبار 24)

دستاویزی فلم میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حاجیوں کی آمدورفت، مزدلفہ میں رات گزارنے اور وہاں سے شیطانوں کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کرنے کے مناظر بھی پیش کیے گئے۔ 
دستاویزی فلم کا اختتام جمرات کی رمی کے منظر پر کیا گیا۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: