ریاض ..... محمد بن سلمان فاﺅنڈیشن”مسک“ نے ”بکہ“ نامی فلم جاری کردی۔ اسے سعودی نوجوانو ں نے تیار کیا ہے۔ شروعات میں یہ جملہ تحریر کیا گیا ہے ”اگر کہیں جانے کا پروگرام نہ بن رہا ہو تو مکہ چلے جاﺅ“۔ فلم کا اختتام قرآن کریم کی ایک آیت پر کیا گیا ہے جس کا مفہوم ہے ”عبادت کیلئے دنیا میں پہلا گھر مکہ میں بنایا گیا جو مبارک ہے اور دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے“۔ اس فلم میں 1438ھ کے حج کے متعدد مناظر فلمائے گئے ہیں۔ حجاج کی مملکت آمد سے لیکر واپسی تک کے روحانی مناظر پیش کئے گئے ہیں۔