انڈیا میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے کاروباری شخص نے کورونا کے مریضوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنے دفتر کو ہسپتال میں تبدیل کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ ہسپتال 85 بیڈز پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا کورونا وائرس کے متاثرین کے حوالے سے امریکہ اور برازیل کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہےNode ID: 495146
-
کچھ قفس کی تیلیوں سے۔۔۔Node ID: 495326
-
انڈیا میں کورونا وائرس کے 15 لاکھ سے زائد متاثرینNode ID: 495421
انڈیا میں سرکاری ہسپتالوں میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے قادر شیخ 20 روز تک سورت شہر میں ایک پرائیویٹ کلینک میں زیر علاج رہے اور ہسپتال کا بل دیکھ کر حیران رہ گئے۔
پراپرٹی کا بزنس کرنے والے قادر شیخ کا کہنا تھا کہ ’نجی ہسپتال میں علاج بہت مہنگا تھا۔ غریبوں کے لیے اس طرح کے علاج کا خرچہ برداشت کرنا بہت مشکل ہے۔‘
’لہذا میں نے اس طرح کورونا وائرس کی وبا کے خلاف کچھ کرنے اور اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔‘
اے ایف پی کے مطابق صحت یاب ہونے کے بعد قادر شیخ نے اپنے 30 ہزار مربع فٹ پر پھیلے دفتر کو ہسپتال میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت سے منظوری حاصل کی۔
اس ہسپتال میں علاج کے لیے حکومت عملے، دوائیوں اور طبی آلات کا خرچ برداشت کرتی ہے جبکہ قادر شیخ نے بیڈز خریدے اور وہ بجلی کا بل بھی خود دیتے ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/July/36496/2020/000_1vy54i.jpg)