Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے

انڈین وزارت صحت کے مطابق 32 ہزار 771 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں کورونا وائرس اب دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ مطابق گذشتہ ہفتے انڈیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا۔
جنوبی ایشیا کے 1.3 ارب کی آبادی والے ملک انڈیا میں14 لاکھ تیس بزار سے زائد افراد اس وبا سے اب تک متاثر ہوئے ہیں۔
انڈین وزارت صحت کے مطابق 32 ہزار 771 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکہ اور برازیل کے بعد انڈیا میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہے لیکن انڈیا میں نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
مہاراشٹر، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور کرناٹک ان ریاستوں میں شامل ہیں جہاں زیادہ تعداد میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
انڈیا جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اتوار کو پانچ لاکھ 15 ہزار 472 ٹیسٹ ہوئے۔
اس کے باجود انڈیا اور برازیل میں ٹیسٹنگ کی شرح دنیا میں کم ترین ہے جو  بالترتیب 11.8 اور 11.9 فی ہزار افراد ہیں۔
اس کے مقابلے میں امریکہ اور روس میں ٹیسٹنگ کی شرح  بالترتیب 152.98 اور 184.34 ہے۔

شیئر: