سعودی مجلس شوری کے متعدد ارکان نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کی بعض شخصیات نے سماجی رابطے کے وسائل کو تنازعات اور ایک دوسرے کو بدنام کرنے والے سٹیج میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پروگرام کر رہے ہیں۔
الریاض اخبار کے مطابق ارکان شوریٰ کا کہنا ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک میں بھی سوشل میڈیا کی شحصیات کی غیر اخلاقی سرگرمیاں ریکارڈ پر آئی ہیں- تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کئی معروف شہری منی لانڈرنگ اور حد سے زیادہ دولت بٹورنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مجلس شوری: معمر افراد کو فضائی ٹکٹوں میں مزید رعایت دی جائےNode ID: 482896
ارکان شوریٰ نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا کی معروف شخصیات کو کنٹرول کرنے کے لیے سپیشل فریم ورک تیار کیا جائے اور اشتہارات کا ایسا قانون تیار کیا جائے جس کے بموجب گمراہ کن طریقے سے دولت کمانے کا سلسلہ بند ہو۔ انفارمیشن کرائمز کا سدباب ہو اور اشتہارات کی دنیا میں نظر آنے والی لاقانونیت کو روکا جا سکے۔
ارکان شوریٰ نے توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا کی بعض شخصیات بعض اشیا کا تعارف پرفریب طریقے سے کراتی ہیں۔ جس سے صارفین گمراہ ہوتے ہیں۔ انہیں پتہ نہیں ہوتا کہ معاشرے کی یہ معروف ہستیاں اشیا کے تعارف کے نام پر پروپیگنڈہ کر رہی ہوتی ہیں اور متعلقہ کمپنیوں سے اشتہار کی رقم وصول کیے ہوتی ہیں۔
ارکان شوریٰ نے مزید کہا کہ ای بزنس سسٹم کو موثر کیا جائے جس میں تجارتی لین دین کے لیے ضروری تحفظ مہیا ہے۔ اس کے تحت دھوکہ دہی والے اشتہارات کا مسئلہ حل کیا گیا ہے۔