Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان : کارسکریچنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار 

کار سکریچنگ کرنے والوں کو قید اورجرمانے کئے جاتے ہیں۔ (فوٹو البلاد)
جازان ریجن میں ٹریفک پولیس نے کارسکریچنگ کرنے والے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان انتہائی خطرناک انداز میں کارسکریچنگ کررہے تھے جس سے نہ صرف خود ان کی بلکہ دیگر افراد کی جانوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

دوسری مرتبہ گرفتاری پر سزا  ڈبل ہو جاتی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ کار سکریچنگ کرنا خلاف قانون ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔ 
کارسکریچنگ کے قانون کے مطابق ایسے افراد کو جو اس عمل میں ملوث ہوتے ہیں انہیں قید اورجرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔
دوسری مرتبہ گرفتاری پر سزا اور جرمانہ ڈبل کرکے گاڑی کو پولیس تحویل میں لے لیا جاتاہے۔
 

شیئر: