Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی سڑکوں سے ناکارہ گاڑیاں کیوں ہٹائی گئیں؟

ناکارہ گاڑیوں سے شہر کا حسن بھی متاثر ہورہا تھا(فوٹو سبق)
جدہ میونسپلٹی نے شہر کی سڑکوں سے 1165 خراب اور ناکارہ  گاڑیاں ہٹا دیں۔
جدہ میونسپلٹی کے متعلقہ ادارے نے شہر کے مختلف محلوں کی سڑکوں اور چوراہوں سے ناقابل استعمال  گاڑیاں ہٹانے کے لیے کارروائی کی ہے۔ 
مالکان طویل عرصے سے یہ گاڑیاں لاوارث چھوڑے ہوئے تھے جس سے شہر کا حسن بھی متاثر ہورہا تھا اور ان کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہورہی تھی۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے ماتحت ماحولیاتی نگرانی کا خصوصی ادارہ قائم ہے۔ شہر کو بدننما کرنے والے مناظر کا نوٹس یہی ادارہ لیتا ہے۔

 ناکارہ گاڑی کی رپورٹ 940 پر کی جاسکتی ہے۔(فوٹو سبق)

سیکریٹری میئر انجییئر محمد الزہرانی نے بتایا کہ شہر کو ناقابل استعمال گاڑیوں سے پاک صاف کرنے کی مہم کے تحت 1165  پرانی گاڑیاں ہٹوائی گئی تھیں۔
الزہرانی نے کہا کہ میونسپلٹی عوام کی صحت و سلامتی  اور شہر کے جمالیاتی پہلو کی حفاظت کے لیے اپنا فرض جاری رکھے گی۔
جدہ میونسپلٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں اور چوراہوں پر کھڑی ایسی کسی بھی گاڑی کی رپورٹ  میں تعاون کریں جو صحت و سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہو اور جس سے شہر کا حسن متاثر ہورہا ہو- رپورٹ  940 پر کی جاسکتی ہے۔

شیئر: