Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ میٹرز کے بعد بجلی بل کیوں بڑھ گئے؟

صارفین کی ناراضی کے حوالے سے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے بجلی بلوں پر صارفین کی ناراضی کے حوالے سے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سمارٹ میٹرز سے قبل جس طرح بجلی کے بل آتے تھے اب بھی اسی طرح آرہے ہیں بلکہ اب بجلی کے بل بڑھنے لگے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی بجلی کمپنی نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’بجلی کے ڈیجیٹل اورمکینیکل میٹرز کی مشترکہ خصوصیت یہ ہے کہ یہ بجلی کا اتنا ہی خرچ ریکارڈ کرتے ہیں جتنا کہ حقیقت میں خرچ کی جاتی ہے۔ حد سے زیادہ ریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔  
بجلی کمپنی نے بتایا کہ’سمارٹ میٹرز سٹینڈ بائی ہیں۔  اگرکسی نے بے حد کم بجلی خرچ کی ہے تو یہ اتنی ہی بجلی ریکارڈ کریں گے۔ ان کا کام بجلی کا بل تیار کرنا نہیں۔ ان کا صرف ایک کام ہے اور وہ ہے بجلی کے حقیقی خرچ کا ریکارڈ تیار کیا جائے‘۔

شیئر: