Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے بل میں کمی کیسے کی جائے؟

گھروں میں اسپلیٹ یونٹ یا ایئرکنڈیشنر کے تھرمو اسٹیٹ کو درمیانے درجے یا 24ڈگری پر رکھا جائے
قومی توانائی بچاﺅ پروگرام ’کفاءة‘ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز میں کہا گیا کہ گھروں میں سپلیٹ یونٹ یا ایئرکنڈیشنر کے تھرمو سٹیٹ کو درمیانے درجے یا 24ڈگری پر رکھا جائے۔
 ایئر کنڈ یشنر چلتے وقت دروازے اور کھڑکیاں بند رکھے جائیں تاکہ تھرمو سٹیٹ بار بار آن آف نہ ہو جس سے کمپریسر زیادہ بجلی خرچ کرتا ہے۔
اخبار 24میں بجلی کی بچت پروگرام کے حوالے سے ایک سروے شائع کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں جب سے بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں اضافہ ہوا ہے صارفین اکثر اس بات سے شاکی ہیں کہ انہیں اضافی بل دینا پڑ رہا ہے۔

صارفین کو چاہیے کہ وہ بجلی کے استعمال میں احتیاط برتیں

سروے میں شامل لوگوں کی اکثریت نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کمپنی کی جانب سے اضافی بل بھیجا جارہا ہے جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 قومی توانائی بچاﺅ پروگرام کے ذمہ دار کا کہناتھا کہ بجلی کے نرخوں میں ہونے والے اضافے کے بعد صارفین کو چاہیے کہ وہ بجلی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور ان امور کا خاص خیال رکھیں جن سے بجلی کا خرچ بڑھتا ہے۔
پروگرام کے ذمہ دار نے مزید کہا کہ بجلی بچانے اور بلوں میں کمی کے لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ ایسی مصنوعات استعمال کریں جو سعودی ایف ڈی اے سے منظور شدہ ہوں۔
 یہ مصنوعات خاص طور پر تیار کروائی جاتی ہیں جو بجلی کے خرچ میں کمی کا باعث ہیں۔ آٹو میٹک واشنگ مشین اضافی بجلی کھینچنے کا باعث ہوتی ہیں۔ ان مشینوں کے انتخاب میں خصوصی احتیاط برتی جائے۔ بجلی بچانے کے لیے سادہ بلب کی جگہ ایل ای ڈی بلب کا استعمال کیا جائے ۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: