Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

   ’ لگژری کروزشپ‘ کاسیاحتی پیکج ؟  

ٹور کا آغاز 27 اگست سے شاہ عبداللہ پورٹ سے ہو گا(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ سعودی لگژری کروز کا پہلا ٹور 27 اگست جمعرات کو ہوگا- کروز شپ شاہ عبداللہ بندرگاہ سے نیوم جائے گا اور بحر احمر کے جزیروں، ساحلوں سے ہوتا ہوا   کنگ عبداللہ بندرگاہ پر واپسی ہوگی- یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلاغیرمعمولی سیاحتی تجربہ رہے گا- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق لگژری کروز پروگرام ’ریڈ سپرٹ کمپنی‘ نے بنایا ہے- یہ  انٹرنیشنل رائل کیریبین بیڑے کی مالک ہے-  
لگژری کروز مختلف بین الاقوامی ریستورانوں پر مشتمل ہے- اس میں 8 درجے کے سویٹ ہیں- ان میں سے ایک کا کرایہ 10465 ریال ہوگا- دو روم والے سویٹ کا کرایہ 30 فیصد کمیشن کے بعد 8855 ریال اور تین کمروں والے سویٹ کا کرایہ 15812 ریال رکھا گیا ہے-  

فرسٹ کلاس کا کرایہ 10ہزار ریال سے زائد ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

کرایے میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا شامل ہے- جملہ سہولتیں بھی پیکیج کا حصہ ہوں گی البتہ ہیلتھ کلب کی خدمات اس میں شامل نہیں- ہر سویٹ میں  ایک خدمت گار بھی متعین ہوگا- 
لگژری کروز کی لفٹس ڈیجیٹل کارڈز کے ذریعے استعمال ہوسکیں گی- چوبیس گھنٹے کھانے پینے کی اشیا پر مشتمل بوفے ہوگا- 
کروز میں بڑا تھیٹر ہوگا جہاں مختلف شو ہوں گے- سعودی  طائفے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے- چھوٹا سا بازار بھی ہوگا جس میں یادگاری مصنوعات فروخت کی جائیں گی- وڈیو گیمز زون ہوگا- دو سوئمنگ پول ہوں گے- ایک کروز کی چھت پر کھلا ہوا ہوگا اور دوسرا ان ڈور ہوگا- علاوہ ازیں جدید ترین مشینوں سے آراستہ سپورٹس ہال بھی ہوگا- 

سمندری تفریحی پیکیج میں مختلف جزیروں کی سیر بھی شامل ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

ریڈ سپرٹ کمپنی نے کہا ہے کہ لگژری کروز سے سفر سے 72 گھنٹے قبل تمام مسافروں کا کرونا ٹیسٹ لیا جائے گا- 

شیئر: