Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کا ٹورنامنٹ

ٹورنامنٹ مقامی وقت کے مطبق شام 4 بجے شروع ہوگا (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعہ 14 اگست کو ریموٹ کنٹرول بمبار طیاروں (جیٹ پاور) کا ٹورنامنٹ منعقد  کیاجائے گا- اس کا انتظام روبوٹ و ریموٹ کنٹرول سپورٹس  کی سعودی آرگنائزیشن کی جانب سے کیا جا رہا ہے- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک عرصے سے سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند تھیں جو حال ہی میں بحال کی گئی ہیں- 
 مقابلے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ریاض کے ریموٹ کنٹرول سپورٹس ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوں گے جبکہ امیدواروں کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک گھنٹے قبل ہیڈکوارٹر میں رجسٹریشن کا موقع دیا جائے گا-  
سعودی ریمورٹ کنٹرول سپورٹس آرگنائزیشن نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والوں پر کئی پابندیاں لگائی ہیں جن کے مطابق ٹورنامنٹ کے لائحہ عمل کی پابندی ضروری ہوگی اور وزارت صحت کی  جانب سے مقرر ایس او پیز کی پابندی بھی کرنا ہوگی تاکہ پروگرام میں شریک لوگوں کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے- 

شیئر: