سعودی ویٹ لفٹر العنود الخلیفی کی آن لائن مقابلے میں کامیابی
سعودی ویٹ لفٹر العنود الخلیفی کی آن لائن مقابلے میں کامیابی
جمعہ 26 جون 2020 15:19
سعودی فیڈریشن آف ریموٹ ویٹ لفٹنگ کی جانب سے آن لائن مقابلوں کا اہتمام کرایا گیا (فوٹو: سعودی24)
سعودی عرب کی ویٹ لفٹر العنود الخلیفی نے ویٹ لفٹنگ کے آن لائن مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اس مقابلے میں آٹھ ویٹ لفٹر خواتین نے حصہ لیا۔ مقابلوں کا اہتمام سعودی فیڈریشن آف ریموٹ ویٹ لفٹنگ کی جانب سے کرایا گیا۔
ویٹ لفٹنگ کے ورچوئل مقابلے میں الجزائر کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے لیے سعودی کوچ عبدالمجید بولحیہ کی نگرانی میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لینے والی خواتین کے مابین زبردست مقابلے دیکھے گئے۔
سعودی فیڈریشن برائے ویٹ لفٹنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد الحربی نے چیمپیئن شپ کے مقابلوں کے لیے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال میں ویٹ لفٹنگ کے آن لائن مقابلوں کےلیے قابل قدر کوششیں کیں اور ان مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔
خواتین کے مابین ویٹ لفٹگ کے ان مقابلوں میں العنود الشھری نے پوائنٹس کے حساب سے دوسری جب کہ منیرہ الرویتی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔