Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غیرقانونی تارکین کو جعلی اقامے بیچنے والا گروہ گرفتار

گروہ میں پانچ افراد شامل تھے- فوٹو اخبار 24
ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس  نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین کو جعلی اقامے بیچنے والا غیرملکی گروہ گرفتار کرلیا گیا- دارالحکومت کی پولیس گروہ پر ایک عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھی- 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس نے سابقہ اطلاعات اور نگرانوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر جعلسازوں کے گروہ کے اڈے پر چھاپہ مارا- جہاں سے  ایک سعودی شہری، دو شامی  اور دو پاکستانی گرفتار کیے گئے- پانچ رکنی گروہ میں شامل افراد عمر کے چوتھے اور پانچویں عشرے میں ہیں- 
جعلسازوں کے قبضے سے  91 جعلی اقامے برآمد ہوئے- جعلساز اقامہ محنت اور سرحدی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو جعلی اقامے اور ورک پرمٹ تیارکرکے فروخت کررہے تھے- 
الکریدیس نے بتایا کہ پانچوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: