علی الحجل کا کہنا ہے کہ یہ ان کی 45 سالہ کاوشوں کا ثمر ہے (فوٹوہشور: ڈاک کام)
ایک سعودی شہری نے عسیر ریجن میں اپنے مکان کو عجائب گھر میں تبدیل کردیا ہے۔
عسیر ریجن کے سعودی شہری علی الحجل نے باحہ الربیعہ قریے میں 160 برس پرانی حویلی کو عجائب گھر میں تبدیل کردیا۔ یہاں سیر و سیاحت کے لیے آنے والے کثیر تعداد میں عجائب گھر پہنچنے لگے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی الحجل نے بتایا کہ الحجل عجائب گھر 14 ہزار نوادرات سے آراستہ ہوچکا ہے۔ یہ میری 45 سالہ کاوشوں کا ثمر ہے۔
علی الحجل نے توجہ دلائی کہ نوادرات 23 کمروں میں سجائے گئے ہیں۔ شروع میں نوادرات کی تعداد 50 تا 60 سے زیادہ نہیں تھی- رفتہ رفتہ بڑھتے چلے گئے اور اب ان کی تعداد 14 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ہر قطعے کا تعارفی کارڈ بھی بنایا گیا ہے۔
علی الحجل کا کہنا ہے کہ عجائب گھر دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے عسیر کے عوامی کھانوں کے ریستوران بھی کھولے گئے ہیں۔ ایک طرف سیاح نوادرات دیکھتے ہیں تو دوسری جانب مقامی طرز کے روایتی کھانے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔