Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: بارش کے باعث میچ ڈرا

سیریزکا تیسرا ٹیسٹ21 اگست کو ساوَتھمپٹن میں ہی کھیلا جائے گا (فوٹو:اے ایف پی)
‏پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گیا ہے۔ پانچویں روز بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہو سکا۔ ‏انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے 236 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  110 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو جبکہ شاہین آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد رضوان کو انگلینڈ کے خلاف 72 رنز کی اننگز کھیلنے پر ’’ مین آف دی میچ ‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
انگلیںڈ کی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو اوپننگ بیٹسمین روری برنز کی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے اس کے بعد ڈوم سبلے اور زیک کرالے نے ٹیم کو سہارا دیا۔
زیک کرالے نے 53 رنز کی اننگز کھیلیں اور محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی ٹیم  نےپہلی اننگزمیں 236 رنز بنائے تھے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 72  رنز محمد رضوان نے بنائے جبکہ اوپنر آنے والے عابد علی نے 60 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستانی ٹیم  نےپہلی اننگزمیں 236 رنز بنائے تھے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی (فوٹو:اے ایف پی)

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور سٹوارٹ براڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایس ایم کرن اور ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے بھی اولڈ ٹریفورڈ میں  ٹیسٹ میچ میں بارش نے خلل ڈالے رکھا، پہلے روز 46 اور دوسرے روز صرف 40 اوورز کروائے جا سکے جب کہ تیسرے روز بارش کے باعث ایک اوور بھی نہیں کروایا گیا تھا۔
سیریزکا تیسرا ٹیسٹ21 اگست کو ساوَتھمپٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو انگلینڈ ایک میچ کی برتری سے سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

شیئر: