پاکستانی سٹار بیٹسمین بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آئی سی سی نے انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ میچز کے بعد منگل کے روز دس بہترین بیٹسمین پر مشتمل نئی ٹیسٹ رینکنگ کی فہرست جاری کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
بابر اعظم کا ویرا ٹ کوہلی سے موازنہNode ID: 25706
-
بابر اعظم کا آئی سی سی رینکنگ میں تیسرا نمبرNode ID: 425021
-
بابر اعظم ’دنیائے کرکٹ کے نئے بادشاہ‘Node ID: 458431
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی سٹار بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا شمار دنیا کے پانچ بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ بیٹنگ میں بابر اعظم نے 798 پوائنٹس بنا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس سے قبل رواں سال فروری میں بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 800 پوائنٹس بنا کر آئی سی سی کی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی جو انہوں نے انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچز کے بعد ایک مرتبہ پھر حاصل کر لی ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل کیے جانے والے 800 پوائنٹس ان کے کیریئر میں اب تک کی بہترین ریٹنگ ہے۔
Babar Azam re-enters the top five of the @MRFWorldwide ICC Test Rankings for batting!
The latest update ▶️ https://t.co/AIR0KN4yY5 pic.twitter.com/Naq8aetBuR
— ICC (@ICC) August 18, 2020