باحہ میں دیکھے جانا والا سیاہ چیتا یا بلی؟
وڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ (فوٹو المرصد)
سعودی عرب کے علاقے باحہ کی وادی ضرک میں سیاہ جانور دیکھ کر سیاحوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
موقع پر موجود ایک سیاح نے وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
المرصد کے مطابق وڈیو وائرل ہوتے ہی باحہ کی وادی ضرک کے پہاڑی علاقے میں عجیب و غریب چیتا دیکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے اس جیسا چیتا وہاں دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔
شہری دفاع نے وڈیو کا نوٹس لیا ۔ اسی دوران سوشل پر سیاہ چیتے کے حوالے سے تبصرے شروع ہوگئے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا جسے سب لوگ سیاہ چیتا سمجھ رہے ہیں وہ چیتا نہیں بلکہ بھاری بھرکم بلی ہے۔
بعدازاں شہری دفاع کے اہلکاروں نے وڈیو کا جائزہ لیا اور تصدیق کی کہ وڈیو میں جو جانور نظر آرہا ہے وہ دراصل سیاہ چیتا نہیں بلکہ بھاری بھر کم بلی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ دراصل پہلی نظر میں یہ چیتا ہی نظر آتا ہے مگر جب وڈیو کو غور سے دیکھا جائے تب کہیں جاکر پتہ چلتا ہے کہ یہ چیتا نہیں بلکہ بلی ہے۔