Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محرم کا چاند نظر آگیا، نئے ہجری سال کا آغاز

سپریم کورٹ نے نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں محرم کا چاند نظر آگیا۔ جمعرات 20 اگست کو نئے ھجری سال 1442 کا پہلا دن ہوگا-  
سبق ویب سائٹ کے مطابق ام السدیر کی المجمعہ رصدگاہ میں رویت ہلال کی گواہی ریکارڈ  کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ  بدھ 19 اگست کو ذی الحجہ 1441ھ کی 29 تاریخ تھی۔  
شقرا، تمیر اور حوطۃ سدیر میں محرم 1442 ھ کا چاند دیکھ لیا گیا لہذا کل جمعرات 20 اگست کو نئے ہجری سال کا پہلا دن ہوگا- 
سعودی سپریم کورٹ نے نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔  بیان کے مطابق یکم محرم جمعرات 20 اگست کو جبکہ 10 محرم 29 اگست سنیچر کو ہوگی۔
یاد رہے کہ ماہر فلکیات ڈاکٹر ابراہیم المقحم نے اس سے قبل بتایا تھا کہ بدھ کی شام  چاند سورج غروب ہونے کے بعد کافی دیر تک نظر آئے گا۔ 34 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ انہوں نے فلکیاتی حساب لگا کر بتایا تھا کہ جمعرات 20 اگست کو یکم محرم 1442ھ ہوگی۔

شیئر: