کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ چینی سپر لیگ نے فٹ بال شائقین کو سنیچر کے روز ہونے والا میچ سٹیڈیم کے اندر بیٹھ کر دیکھنے کی اجازت دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ابتدا میں ایک ہزار تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی جو چین میں فٹ بال کے کھیل کو معمول پر لانے کی طرف ایک بڑا اقدام ہے۔
چینی سپر لیگ کا آغاز وبا کی وجہ سے پانچ کی ماہ کی تاخیر سے 25 جولائی کو شوزو اور ڈالیان میں انڈور ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
-
رگبی میچ میں کھلاڑی کا چاقُو سے حملہNode ID: 497851
-
بابر اعظم دنیا کے پانچویں بہترین بلے باز قرارNode ID: 499506
-
کویت میں خلیجی گیمز ملتوی، آئندہ مارچ میں ہوں گےNode ID: 499841
چینی فٹ بال آفیشلز نے بدھ کو شوزو حکام کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کی اور فٹ بال ٹیم شنگھائی ایس آئی پی جی کو پانچ سو شائقین کی اجازت دی اور اس طرح مخالف ٹیم بیجنگ گوان کو بھی اتنے ہی شائقین لانے کا کہا گیا۔
شائقین کو لازمی طور پر ایک سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا جو یہ ثابت کرے گا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ اس کے علاوہ سٹیڈیم میں داخل ہوتے ہوئے ان کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا، انہیں ماسک لازمی پہننا ہوگا اور ایک دوسرے سے ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔
بال ٹیم شنگائی ایس آئی پی جی کے کوچ وکٹر پیریرا نے جمعرات کو کہا کہ ’یقینی طور پر شائقین کے لیے یہ کھیل بہت اچھا ثابت ہونے والا ہے، اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ دوبارہ سٹیڈیم میں آسکیں گے وہ ہماری فیملی ہیں۔‘
