عرب اتحاد نے سنیچر کو حوثیوں کا ایک اور ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا یا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا بارود سے لدے ڈرون کے ذریعے مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جبکہ بیلسٹک میزائل جازان کی طرف داغا گیا تھا۔
ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق دونوں حملے سنیچر کی شام کو کیے گئےـ بیلسٹک میزائل اور ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔