Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اونٹ دوڑ مقابلوں کے انتظامات

اونٹ کی دوڑ اسلام سے قبل کے دور سے سعودی عرب میں مشہور ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں اونٹوں کی دوڑ کے مقابلے منعقد کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی کیمل ریسنگ فیڈریشن رواں برس اور 2021 کے لیے اونٹ دوڑ  مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کرے گی جس میں تین مقابلے ہوں گے۔ ان مقابلوں کے نام منسٹری آف سپورٹس کپ، سعودی عریبین اولمپک کمیٹی کپ اور سعودی کیمل ریسنگ فیڈریشن کپ رکھے گئے ہیں۔
حالیہ برسوں میں سعودی عرب میں سیاحت اور کھیل کے شعبوں میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں۔
اونٹ کی دوڑ اسلام سے قبل کے دور سے سعودی عرب میں مشہور ہے اور آج تک اس روایت کو جاری رکھنے کے لیے اونٹوں کی صحت اور خوبصورتی کا خیال رکھا جاتا ہے۔
دوڑ میں حصہ لینے والا ایک صحت مند اونٹ ایک گھنٹے میں 40 کلومیٹر تک بھاگ سکتا ہے اور اسے بہت کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس طرح، اونٹ کے دوڑنے کی رفتار ایک گھوڑے کی رفتار سے کم ہوتی ہے لیکن وہ گھوڑے کے مقابلے زیادہ دیر تک دوڑ سکتا ہے۔

اونٹ کے دوڑنے کی رفتار گھوڑے کی رفتار سے کم ہوتی ہے۔ فائل فوٹو: ایس پی اے 

دوڑ میں حصہ لینے والے اونٹوں کو خاص قسم کی خوراک کھلائی جاتی ہیں جس میں کھجور، دودھ، شہد، سوکھی گھانس اور بھٹا شامل ہوتا ہے۔
سعودی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر اونٹ کی دوڑ متعرف کروانے کے لیے 1974 سے کئی ایسے کئی مقابلوں کا انتظام کیا ہے۔

شیئر: