انڈیا کے معروف ایکٹیوسٹ اور سینیئر وکیل پرشانت بھوشن نے توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔
جمعرات کو عدالت نے انھیں توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 24 تاریخ تک کی مہلت دی تھی کہ وہ اپنے 'باغیانہ بیانات' پر نظر ثانی کریں اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگیں۔
پیر کو انھوں نے عدالت میں داخل کیے جانے والے اپنے جواب میں کہا ہے کہ 'ان کے بیانات اچھی نیت سے دیے گئے تھے اور اگر وہ معافی مانگتے ہیں تو یہ ان کے ضمیر اور اس ادارے کی توہین ہوگی جس پر وہ سب سے زیادہ یقین رکھتے ہیں۔'
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں محبت کا مومی مجسمہNode ID: 498966
-
انڈیا میں کورونا کے ریکارڈ 69 ہزار 652 کیسزNode ID: 499901
-
'تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنايا گیا‘Node ID: 500526