Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  ڈرونز انشورنس سکیم کی منظوری

پہلی بار یہ انشورنس سکیم متعارف کرائی گئی ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے سعودی مارکیٹ میں ڈرونز انشورنس سکیم کی منظوری دی ہے۔ پہلی بار مملکت میں یہ انشورنس سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ساما نے بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ ادارے ڈرونز انشورنس سکیم کی منظوری دے چکے ہیں۔
یہ انشورنس سکیم ایسے ڈرونز کے حوالے سے ہوگی جس کے لیے سعودی عرب میں فضائی جائزے، کنسلٹنٹ سروسز، انجینیئرنگ اور تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے جغرافیائی معلومات جمع کرنے کے لیے لائسنس لیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ایسے ڈرونز بھی ہیں جو کمیونیکیشن ٹاورز کے معائنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں یا توانائی نیٹ ورک، فیکٹریوں اور تجدید پذیر توانائی کے معائنہ جات کے کام آتے ہیں۔ متعلقہ ادارے انہیں اس قسم کے کام انجام دینے کے لیے لائسنس جاری کرتے ہیں۔  
ساما کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی انشورنس سکیم اس لیے جاری کی گئی ہے تاکہ انشورنس کا ادارہ سعودی وژن 2030 اور سعودی مارکیٹ کی نت نئی ضروریات پوری کرسکے۔  

شیئر: