Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارکیٹ آنے والوں کی سکیننگ کے لیے ڈرون کا استعمال

یہ معلوم ہوسکے کہ مارکیٹ آنے والوں میں سے کس کو بخار ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی بلدیہ نے ڈرون کے ذریعے فروٹ مارکیٹ آنے والوں کی سکیننگ کا آغاز کیا ہے۔
 بلدیہ کی جانب سے ہفتے کو بیان میں  کہا گیا ہے کہ ’کورونا سے بچاو کے ضمن میں کی جانے والی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے  فروٹ مارکیٹ  میں آنے والوں کی سکرینگ کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
 ویب نیوز ’عاجل ‘ نے بلدیہ کی ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ’ مدینہ منورہ کی مرکزی سبزی اور فروٹ منڈی میں آنے والوں کی سکیننگ کے لیے ڈرون میں انسانوں کے درجہ حرارت کو نوٹ کرنے والے خصوصی کیمرے نصب کر کے وہاں آنے والوں کے درجہ حرارت کو دیکھا جائے گا‘۔
یاد رہے اس سے قبل قصیم میں بھی یہ تجربہ کیا گیا جس کے بعد مدینہ منورہ کی بلدیہ نے بھی ڈرون کے ذریعے تھرمل کیمروں کو ڈرون میں نصب کر کے لوگوں کے درجہ حرارت نوٹ کرنے کا اعلان کیا  گیا ہے۔
تھرمل کیمروں کے ذریعے وزارت صحت کے اہلکاروں کو فوری طور پر معلوم ہو جاتا ہے کہ کیمرے کے سامنے آنے والے انسان کا درجہ حرارت نارمل ہے یا نہیں ۔ 
 قصیم  ریجن میں بلدیہ کی جانب سے ہفتے کو کہا گیا ہے کہ شہرکے مختلف مقامات کی بڑے پیمانے پر صفائی کی جا رہی ہے۔ جراثیم کش ادویات کا مسلسل سپرے جار ہے ہیں۔

بلدیہ کی جانب سے سپر مارکیٹس تھرمل کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں (فوٹو عاجل)

پہلے مرحلے میں بریدہ کمشنری کے شہر الانعام میں ڈرون کے ذریعے لوگوں کی سکیننگ کی جائے گی تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ مارکیٹ آنے والوں میں سے کس کو بخار ہے۔
قبل ازیں مشرقی ریجن کے شہر دمام میں بلدیہ کی جانب سے سپر مارکیٹس تھرمل کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سامنے والے شخص کا درجہ حرارت نارمل ہے یا نہیں۔
دوسری جانب جمعے سے مملکت کے تمام شہروں میں وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سپر مارکیٹس کے صدر دروزاوں پر اہلکاروں کو اس امر کا بھی پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ہر آنے والے کا درجہ حرارت چیک کریں۔

شیئر: