Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی سکولوں کے غیرملکی اساتذہ کو واپسی کی مشروط اجازت

سفر سے 48 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں نجی سکولوں کے غیرملکی اساتذہ کو مملکت واپسی کی مشروط اجازت  دی گئی ہے۔
انہیں واپسی کا سفر شروع کرنے سے قبل پی سی آر کرانا ہوگا  اور سفر سے 48 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ صرف ایسے اساتذہ کو سفر کی اجازت دی جائے گی جو ٹیسٹ میں کورونا سے پاک ہوں گے۔ سعودی عرب پہنچنے پر انہیں ہاؤس آئسولیشن میں بھی رہنا ہوگا۔ 

سعودی عرب پہنچنے پر ہاؤس آئسولیشن میں بھی رہنا ہوگا۔ (فوٹو روئٹرز)

اخبار 24 کے مطابق وزارت تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم نے نجی انٹرنیشنل اور غیرملکی سکولوں کے غیر سعودی اساتذہ کی واپسی سے متعلق وزیر صحت کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے نئے تعلیمی سال کے حوالے سے غیرملکی اساتذہ کو سعودی عرب واپسی کی بات کی تھی تاکہ تعلیمی عمل معمول کے مطابق جاری رکھا جاسکے۔ 
وزارت تعلیم کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نجی تعلیم کے ادارے نے ریاض ریجن میں محکمہ تعلیم سے کہا ہے کہ وہ نجی و انٹرنیشنل سکولوں کے مالکان اور غیرملکی سکولوں کے ذمہ داران سے رابطے کریں۔ انہیں بتایا جائے کہ وہ اپنے تدریسی عملے کو مملکت واپسی کی کارروائی مکمل کرانے کے لیے سعودی سفارتخانوں و قونصل خانوں سے رجوع کرنے کی ہدادیت کردیں-  

شیئر: