متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کا آغاز آن لائن کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل شیخ نے بتایا کہ’ نئے تعلیمی سال کے لیے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مختلف وزارتوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نئے سال کا آغاز آن لائن کیا جائے گا‘۔
وزیر تعلیم کی جانب سے جاری وڈیو پیغام میں مزید کہا گیا کہ’ نئے تعلیمی سال کے پہلے سات ہفتے آن لائن ہوں گے۔ بعد ازاں حالات کا جائزہ لے کر اور متعلقہ وزارتوں کے مشورے سے سکول کھولنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا‘۔