سعودی خاتون مدی بازید سماجی علوم میں ماسٹرز ہیں۔ ( فوٹو سیدتی)
سعودی عرب میں سپورٹس کے الوحدۃ کلب نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون مدی بازید کا تقرر کیا ہے۔
مدی بازید سماجی امور کے ماہر کی حیثیت سے کلب میں خدمات انجام دیں گی۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق الوحدۃ سعودی کلب نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’الوحدۃ کلب کی انتظامیہ نے مدی بازید کو سماجی امور کی ماہر کی حیثیت سے تعینات کیا ہے۔ یہ سماجی علوم میں ماسٹرز ہیں‘۔
سعودی سپورٹس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کا تقرر کیا گیا ہے۔
یہ اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب اور سپورٹس کا شعبہ سعودی خواتین کو کھیلوں کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
سعودی عرب میں دیگر اہم شعبوں میں بھی کلیدی عہدوں پر خواتین کو تعینات کیا گیا ہے۔