Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمولا فور ریس جیتنے والی پہلی عرب خاتون

پہلی کامیاب عرب ڈرائیور خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا۔فوٹو: امارات الیوم
امارات کی ڈرائیور خاتون آمنہ القبیسی نے فارمولا فور ریس جیت کر پہلی کامیاب عرب ڈرائیور خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
آمنہ القبیسی ابوظبی ٹیم میں شامل تھی۔ انہوں نے ریس کی آخری لائن 26 منٹ 53 سیکنڈ کے 751 ویں حصے میں عبور کی۔
الامارات الیوم کے مطابق اٹلی کی ایکسل موٹر سپورٹس ٹیم کے ڈرائیور نکولاس میرنگری 3.6 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

آمنہ القبیسی ریس جیتنے کے بعد جذباتی ہوگئیں (فوٹو: امارات الیوم)

ایکسل موٹر سپورٹس ٹیم کے برطانوی ڈرائیور الیکس کورنر 7.3 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔
فارمولا فور ریس میں اٹلی کے ڈرائیور نکولاس نے آمنہ القبیسی کو پیچھے چھوڑنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر آمنہ القبیسی نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔
اردگان ریسنگ ٹیم کے اردنی ڈرائیور مناف حجاوی 27 منٹ پانچ سیکنڈ اور سیکنڈ کے 721 ویں حصے کے فرق سے چوتھے پر جبکہ آمنہ کی چھوٹی بہن حمدة القبیسی 27 منٹ آٹھ سیکنڈ اور سیکنڈ کے 486 ویں حصے کے فرق سے پانچویں نمبر پر رہیں۔

آمنہ کی چھوٹی بہن حمدة القبیسی پانچویں نمبر پر رہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

آمنہ القبیسی نے ریس جیتنے کے بعد کہا کہ ’میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں۔ جب سے کار ریسنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے، پہلی مرتبہ مجھے یہ کامیابی ملی ہے۔ پوری دنیا میں کسی خاتون کو یہ اعزاز پہلی مرتبہ ملا ہے۔ یہ میرے لیے بیحد اہم ہے۔ اس سے مجھے کار ریسنگ کی دنیا میں اپنے خواب پورے کرنے کے لیے سفر جاری رکھنے کا حوصلہ ملا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’خواہش ہے کہ فارمولا ون ریس کے معرکے میں امارات اور عرب دنیا کی پہلی ڈرائیور خاتون کا اعزاز حاصل کروں۔‘

شیئر: