لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعة الدعوة کے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف غیر قانونی فنڈنگ کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے حافظ عبدالسلام بن محمد اور پروفیسر ظفر اقبال کو مجموعی طور پر ساڑھے سولہ سال قید اور ڈیڑھ ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ڈیڑھ سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
کالعدم جماعة الدعوة کے رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں گزشتہ ہفتے کالعدم جماعت کے لیے غیرقانونی فنڈنگ کی فرد جرم عائد کی گئی اور مقدمہ نمبر 91/19 کا ٹرائل شروع کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
ٹرمپ کا حافظ سعید کی گرفتاری پر خوشی کا اظہارNode ID: 426016
-
غیر قانونی فنڈنگ کیس: حافظ سعید کو 11 سال قید کی سزاNode ID: 458661
-
کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کون ہیں؟Node ID: 458676