ترکی نے شمال مغربی قبرص کے قریب دو ہفتوں کے لیے فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترکی نے یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب بحیرۂ روم میں پائے جانے والے قدرتی وسائل پر اس کی یونان سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ترکی اور یونان دونوں نیٹو کے رکن ہیں اور دونوں ممالک میں تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب ترکی نے رواں ماہ متنازع سمندری حدود میں قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے بحری جہاز روانہ کیا تھا۔
دونوں ممالک مشرقی بحیرۂ روم میں فوجی مشقیں کر رہے ہیں جس سے خطے میں پہلے سے پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
’ہو سکتا ہے ترکی امارات کے ساتھ تعلقات منقطع کر لے‘Node ID: 498786
-
صدر اردوغان نے ایک اور گرجا گھر کو مسجد میں تبدیل کر دیاNode ID: 500171
-
یورپی یونین کا ترکی پر پابندیاں لگانے پر غورNode ID: 501611
دو ہفتے پہلے ترکی کے گیس اور تیل تلاش کرنے والے بحری جہاز کے نزدیک دونوں ممالک کے بحرتی جنگی جہازوں میں تصادم ہوا تھا اور جمعرات کو ترکی کی وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق اس کی فضائیہ کے ایف سولہ جہازوں نے یونان کے چھ جنگی جہازوں کو اس مقام ہر جانے سے روک دیا تھا جہاں ترکی آپریٹ کر رہا تھا۔
جمعے کی رات کو ترکی نے اپنی بحریہ کو ایک ہدایت نامہ بھیجا ہے جس کے تحت سنیچر سے شمال مغربی قبرص میں 11 ستمبر تک مشقیں کر رہا ہے۔
جمعے کو یورپی یونین کے سفارتکار جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ یونان کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم کے تنارع کے پر یورپی یونین ترکی کے خلاف پابندیوں کی تیاری کر رہی ہے جن پر بلاک کے ستمبر 24 کو ہونے والے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔