ابشر کے ذریعے محکمہ ٹریفک میں آن لائن اپائنمنٹ کی سہولت
ابشر کے ذریعے محکمہ ٹریفک میں آن لائن اپائنمنٹ کی سہولت
اتوار 30 اگست 2020 19:29
پہلے ابشر پر جاکر آن لائن دن اور وقت متعین کرالیں۔(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کورونا وائرس سے بچاو اور صحت و سلامتی کے لیے آن لائن اپائنمنٹ کی سہولت کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اگر آپ محکمہ ٹریفک کے دفتر سے کوئی کام کرانا چاہتے ہوں تو اس کے لیے پہلے ابشر پر جاکر آن لائن دن اور وقت متعین کرالیں۔
یہ سہولت سعودی عرب کے تمام علاقوں میں موجود سعودیوں اور غیرملکیوں کے لیے ہے۔
اگر کوئی شخص پہلے سے پیشدگی وقت لے گا تو اس کا کام آسانی سے ہوجائے گا-
محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ آن لائن اپائنمنٹ لینے کے لیے ابشر پر اپنے اکاؤنٹ پر جائیں۔ پیشگی ٹائم کے آپشن کا انتخاب کرکےمحکمہ ٹریفک کے آپشن کو کلک کریں۔
اس کے بعد نئے وقت کی بکنگ پر جائیں اور مطلوبہ خدمت کے آپشن، وقت اور برانچ کا انتخاب کریں۔وقت کے انتخاب کے بعد اوکے کریں۔ ایسا کرنے پر اپائمنمٹ کی سلپ سامنے آجائے گی۔