Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد اور کشنر کی ملاقات، اہم اُمور پر گفتگو

خطے میں امن استحکام کے فروغ کے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیئر مشیر جیرڈ کشنر اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں علاقائی استحکام اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 خطے میں امن عمل کی جہتوں اور پائیدار منصفانہ امن قائم کرنے کے لیے فلسطینوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر بھی غور کیاگیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر دونوں دوست ملکوں امریکہ اور سعودی عرب کےدرمیان شراکت اور تمام شعبوں میں شراکت کے استحکام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصا خطے میں امن استحکام اور عالمی امن وسلامتی کے فروغ کے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔
امریکی صدر کے سینیئر مشیر جیرڈ کشنرسعودی عرب کے دورے سے قبل منامہ میں بحرین کے شاہ سے ملاقات کر چکے ہیں۔
جیرڈ کشنر تیرہ اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے سلسلے میں خلیجی ملکوں کے دورے پر ہیں۔

شیئر: