پی آئی اے کے اندرون ملک کرایوں میں ’زبردست‘ کمی
یہ نیا پیکج کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین متعارف کروایا گیا ہے۔ فائل فوٹو: روئٹرز
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے اندرون ملک پراوازوں کے کرایوں میں ’زبردست کمی‘ کردی ہے۔
جمعے کو پی آئی اے کی جانب سے جاری ایک پیان کے مطابق کرایوں میں کمی کا مقصد لوگوں کے لیے بچوں کے سکول کھلنے سے پہلے سستی تفریح کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
پی آئی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین کرایوں کا نیا پیکج متعارف کروا دیا ہے۔
کم کرایوں کے تحت پی آئی اے سے سفر کرنے والے افراد 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ سات ہزار چار سو روپے جبکہ دو طرفہ صرف 13 ہزارپانچ سو روپے دیں گے۔
35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف آٹھ ہزار چار سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا ہے۔
یہ نیا پیکج کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین متعارف کروایا گیا ہے۔