Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آذربائیجان سے گھریلو ملازمائیں لانے کا فیصلہ

گھریلو ملازمہ لانے کی لاگت 15 ہزار ریال ہوگی (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ آذربائیجان سے گھریلو ملازمائیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حائل میں ریکروٹنگ ایجنسی نے بتایا ہے کہ آذربائیجان سے گھریلو ملازمائیں لائی جائیں گی۔ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق ریکروٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے مسلم باورچی خواتین لانے کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت ’مساند‘ پلیٹ فارم سے لائسنس مل گیا ہے۔  
ریکروٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے گھریلو ملازمہ لانے کی لاگت 15 ہزار ریال ہوگی۔ یہ اب تک معروف ملکوں سے گھریلو ملازماؤں کی درآمد کی لاگت کے حوالے سے مناسب ہے۔
سری لنکا سے گھریلو ملازمہ لانے کی لاگت 25 ہزار ریال آرہی ہے جبکہ کارروائی مکمل کرنے میں نوے دن لگتے ہیں۔ فلپائن سے گھریلو باورچی خاتون کی درآمد کی لاگت 16 ہزار ریال ہے اور کارروائی نوے روز میں مکمل ہوتی ہے۔  
یاد رہے کہ آذربائیجان مغربی ایشیا اور مشرقی یورپ کے درمیان واقع ملک ہے۔ اس کے مشرق میں بحر قزین، شمال  میں روس، شمال مغرب مں  جارجیا، مغرب میں آرمینیا اور جنوب میں ایران واقع ہیں۔

شیئر: