Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے آنے والا پارسل کھولنا مہنگا پڑ گیا

سعودی عرب میں امریکہ سے آنے والا پارسل کھولنا سعودی لڑکی کو مہنگا پڑ گیا- پارسل میں موجود بچھو نے گلے اور بازو پر ڈنک مارے جس سے سعودی لڑکی خوفزدہ ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی صحافی محمد الاحیدب نے بتایا کہ لڑکی اپنے بیڈ روم میں تھی کہ اچانک رونے اور چلانے لگی۔ پتہ چلا کہ امریکہ سے جو پارسل آیا تھا اس میں ایک چھوٹا بچھو بھی ان کے گھر پہنچ گیا,
سعودی صحافی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ  وہ پارسل وصول کرتے اور کھولتے وقت احتیاط سے کام لیں۔ خاص طور پر ایسے پارسل جن میں سوراخ بنے ہوئے ہوں۔ یہ خطرے سے خالی نہیں ہوتے۔

پارسل کبھی کمرے میں نہ کھولا جائے(فوٹو سوشل میڈیا)

کبھی کبھار بندرگاہ یا ایئرپورٹ پر پارسل  کی منتقلی کے وقت ان میں بچھو، سانپ یا کوئی زہریلا جانور گھس جاتا ہے۔ پارسل اندرون مملکت سے آئے یا بیرون ملک سے ہر صورت  میں احتیاط برتی جائے۔ 
یہ  مشورہ بھی دیا کہ پارسل کبھی کمرے میں نہ کھولا جائے بلکہ کھولنے سے قبل ایک گھنٹہ اسے دھوپ میں رکھا جائے البتہ کھانے پینے کی اشیا والے پارسل دھوپ میں نہ رکھی جائیں۔
پارسل روشن جگہ پر کھولا جائے۔ اگر خدانخواستہ اس سے کوئی بچھو یا سانپ نکلے تو اس سے فوری طور پر چھٹکارا حاصل کرلیا جائے۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں