Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارسل ڈس انفیکٹ کیسے کریں؟

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا خریداری تو کرنی ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث بازار بند ہونے سے آن لائن خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے تاہم ایک خدشہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وائرس پارسل کے ذریعے نہ آ جائے۔
 کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی مختلف تحقیق کے بعد پتہ چلتا ہے کہ یہ وائرس مختلف سطحوں پر مختلف اوقات تک کے لیے زندہ رہتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آن لائن خریداری سے آنے والا آپ کا پارسل بھی کورونا وائرس سے ڈس انفیکٹ کیا جائے۔

پارسل کو کیسے ڈس انفیکٹ کیا جائے؟ 

ادارہ قومی صحت کے ڈاکٹر معصب عمیر نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا  ’چونکہ کورونا وائرس مختلف سطحوں پر زندہ رہنے کی تحقیق سامنے آئی ہے اس لیے ضروری ہے کہ باہر سے لائی جانے والی چیزوں کو وائرس سے پاک کریں۔‘
ڈاکٹر معصب عمیر نے پارسل یا کوئی بھی سامان ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے چند تجاویز دی ہیں۔
* پارسل وصول کرتے وقت ہاتھوں ہر دستانے ضرور پہنیں اور اگر کوئی ایسی چیز منگوائی ہے جو دھوپ یا روشنی میں خراب نہیں ہوتی تو بہتر یہی ہے کہ جراثیم کش سپرے کرنے کے بعد چھوڑ دیا جائے اور پارسل کو ایک دو دن بعد کھولا جائے۔
* پارسل کھولنے سے پہلے کسی بھی جراثیم کش مہلول یا ڈس انفیکٹنٹ وائپس سے ڈبے کو جراثیم سے پاک جائے اور اس دوران دستانوں کا استعمال ضروری ہے۔
* پارسل کھولنے کے بعد منگوائے گئے سامان پر بھی ایک بار سپرے، کسی کپڑے یا وائپس کے ساتھ جراثیم کش محلول کا استعمال کیا جائے۔
*کوشش کریں کہ پارسل کا ڈبہ اور شاپر وغیرہ محفوظ طریقے سے ڈس پوز کر دیں اور اگر استعمال میں لانا چاہتے ہیں تو کچھ دن انتظار کرنے کے بعد ہی استعمال میں لایا جائے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اور آپ کے گھر والے آن لائن خریداری کرتے ہوئے کورونا وائرس سے محفوظ رہیں تو اوپر دی گئی احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: