Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھیڑیے، خاندان کے فرد کے طور پر رہنے لگے

سعودی نوجوان اپنے گھر میں کئی بھیڑیے پالے ہوئے ہے(فوٹو عاجل)
سعودی نوجوان راید العریما  نےقصیم ریجن کے الفوارہ شہر میں واقع اپنے گھر میں کئی بھیڑیے پالے ہوئے ہے۔ بھیڑیوں کے بچوں کی پرورش کی۔ اب بھیڑیے خاندان کے فرد کے طور پر رہنے لگے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق راید العریما نے بتایا کہ  مجھے بھیڑیے اچھے لگتے ہیں۔ اب تو میری بچیاں بھی بھیڑیوں سے پیار کرنے لگی ہیں۔  
سعودی نوجوان کا کہنا ہے کہ میری فیملی کے سارے ممبر بھیڑیے سے اور بھیڑیے ان سے مانوس ہوچکے ہیں-  

فیملی کے سارے ممبر بھیڑیے سے مانوس ہوچکے ہیں-  (فوٹو عاجل)

سعودی نوجوان نے کئی وڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر کی ہیں۔ انہیں دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ انسان بھیڑیے اس حد تک بھی مانوس ہوسکتے ہیں۔ 
راید العریما کا کہنا ہے کہ  دنیا کے ان منفرد جانوروں کے لیے بڑا  فارم بنانے کا خواب  ہے کاش اسے اس کا لائسنس مل جائے۔ 
سعودی نوجوان نے بتایا کہ جب وہ بھیڑیے کے بچے گھر پر لایا تھا تو اہلیہ نے مخالفت  نہیں کی اور پھر رفتہ رفتہ سب لوگ ان سے مانوس ہوگئے۔

بڑا  فارم بنانے کا خواب  ہے، کاش لائسنس مل جائے۔ (فوٹو عاجل)

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کچھ عرصے کے لیے بھیڑیوں سے دور ہوجاتا ہوں تو واپسی پربچوں کی طرح اس طرح ملتے ہیں۔ وہ زبان حال سے  یہ پیغام دیتے ہیں کہ آپ کہاں چلے گئے تھے؟۔ 
العریما نے بتایا کہ اس نے گھر میں 6 بھیڑیے رکھے ہوئے ہیں-  انہیں روزانہ 9 کلو کچا گوشت کھلاتا ہوں-۔ ہر بھیڑییے کی یومیہ خوراک ڈیڑھ کلو گوشت ہے۔  میرے جاننے والوں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے بھیڑیوں کو پیزا بھی کھلاتے ہیں۔

شیئر: