لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فوج کے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہی لگ رہا ہے کہ پورٹ کے علاقے میں کوکنگ آئل نے آگ پکڑی اور پھر یہ ٹائروں کے سٹورز تک پہنچی۔
آگ بجھانے والا عملہ زمین پر آگ بجھانے میں مصروف تھا اور فوج کے ہیلی کاپٹروں نے بھی آگ پر پانی پھینکا۔
مزید پڑھیں
-
بیروت: 640 تاریخی عمارتیں متاثر ہوئیںNode ID: 498731
-
بیروت دھماکوں میں لاپتہ افراد کی ’زندگی کا کوئی ثبوت نہیں‘Node ID: 503311
-
بیروت بندرگاہ کے ملبے سے 4 ٹن امونیم نائٹریٹ برآمدNode ID: 503346
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی ’این این اے‘ کے مطابق بیروت کے گورنر مروان عبود نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ان سے آگ کے قریب نہ جانے اپیل کی۔
بیروت فائر بریگیڈ کے فرسٹ لیفٹیننٹ مشیل المور نے عرب نیوز کو تصدیق کی کہ آگ بندرگاہ کے ڈیوٹی فری ایریا میں لگی جہاں تیل اور ٹائروں کو رکھا گیا ہے۔
المور نے کہا کہ ’ہمیں ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن ہماری ترجیع یہ ہے کہ جلد سے جلد آگ پر قابو پایا جائے۔‘
Another fire !!! we really can’t take this anymore #Beirut #Lebanon pic.twitter.com/9eBCm5yO4j
— Larissa Aoun (@LarissaAounSky) September 10, 2020