عرب اتحاد برائے یمن نے ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔ سعودی عرب پر حملہ آور حوثیوں کے بارود بردار ڈرونز اور بیلسٹک میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعرات کو بتایا کہ دہشتگرد حوثیوں نے منصوبہ بند طریقے سے جان بوجھ کر سول تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بارود بردار ڈرونز اور متعدد بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی میزائل اور ڈرونز تباہ کردیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
نجران کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکامNode ID: 504206
کرنل المالکی نے بتایا کہ دہشتگرد حوثی جان بوجھ کر بارود بردار ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے سول تنصیبات اور شہریوں پر حملے کرکے ماحول گرمانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ عرب اتحاد برائے یمن حوثیوں کا ہر حملہ ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ حوثیوں کے جارحانہ عزائم کو دیکھتے ہوئے عرب اتحادی چوبیس گھنٹے مستعد رہتے ہیں تاکہ کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کو ناکام بنایا جاسکے۔