ایک گرام 21 قیراط سونا 205.25 ریال کا ہوگیا(فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں سونے کے نرخ جمعے کو مستحکم ہوگئے جبکہ عالمی منڈیوں میں سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک اوقیہ(اونس) چاندی کی قیمت کم ہوکر 26.58 ڈالر ہوگئی۔ جمعرات کو یورپی سینٹرل بینک کی جانب سے غیرجانبدار پالیسی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہو ئے ہیں۔
سعودی عرب میں ایک گرام 21 قیراط سونا 205.25 ریال کا ہوگیا جبکہ 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 234.57 ریال رہی۔
سونے کی قیمت میں استحکام کے بعد صارفین 21 قیراط سونے اور اس سے بنے زیورات کی خریداری کر رہے ہیں۔
مملکت میں 18 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 175.93 ریال ہے جبکہ ایک اوقیہ (اونس) سونا سعودی عرب میں 7295 ریال کا ہوگیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی ایک اونس قیمت 1938.53 ڈالر ہے۔ امریکہ کے طویل المیعاد سودوں میں ایک اونس سونا 1945.50 ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔