امریکہ کی تین ریاستوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ خوفناک شکل اختیا کر گئی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہزاروں مکانات جل گئے ہیں اور لاکھوں افراد ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی شہر پورٹ لینڈ کے علاقے اوریگون کے جنگل میں لگنے والی آگے کے بعد پانچ لاکھ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ تیار رہیں کیونکہ انہیں کسی بھی وقت علاقہ خالی کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ دوسری جانب کئی گھنٹے تک آگ بجھانے کی کوشش کرنے کے بعد تھکے ہارے فائر فائٹرز بہتر موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آگ نے دنوں میں ہزاروں گھروں کو راکھ بنایا اور مغربی امریکہ میں اوریگون کا علاقہ گرمی کے موسم میں آتش زدگیوں کا مرکز بن کر رہ گیا ہے۔ مجموعی طور پر نیو جرسی کے سائز کے برابر کا زمینی حصہ جھلس گیا ہے اور کم از کم 25 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ٹرمپ کا کورونا کے خطرات کو کم کر کے پیش کرنے کا ’اعتراف‘Node ID: 504161
-
امریکہ میں نائن الیون کے 19 سال: تصاویرNode ID: 504436
-
امریکی انتخابات میں جاسوسی، چین اور روس کی تردیدNode ID: 504471
اگرچہ اس ہفتے میں صرف پانچ افراد کی جانیں جانے کی اطلاعات سامنے آئیں تاہم گورنر کیٹ براؤن نے خبردار کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ مختلف اضلاع میں درجنوں کی تعداد میں لوگ لاپتہ بھی ہیں۔
آفس آف ایمرجنسی مینجمنٹ کے چیف اینڈریو فِلپس کا کہنا ہے کہ محکمے کی ٹیمیں جل جانے والے آدھ درجن کے قریب چھوٹے علاقوں کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کی راہ روکی جا سکے۔
اس سے قبل بھی آگ لگنے کے کچھ بڑے واقعات کیلیفورنیا اور اوریگون میں ہوئے ہیں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ چند دنوں میں ہی پورے علاقے میں پھیلی یہ واقعات بھی موسم گرما کے دنوں میں ہوئے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کا اثر خشک یا ابرآلود موسموں میں زیادہ سامنے آتا ہے، اس کی وجہ سے چھوٹے پودوں کی نشوونما ہوتی ہے جو بعد ازاں خشک ہو جاتے ہیں اور آگے لگنے کی صورت میں ایندھن کا کام دیتے ہیں۔ٓ
![](/sites/default/files/pictures/September/36496/2020/000_1x35g5.jpg)