Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاوند کی موت: بیوی کی عمارت سے چھلانگ

’خاتون نے ایک تحریر میں لکھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مرنا چاہتی ہیں۔‘ (فوٹو: اے این آئی)
انڈین ریاست مدھیا پردیش میں خاوند کی ہلاکت کی خبر سن کر خاتون نے شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے۔
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس سب انسپکٹر آر کمراوات نے بتایا کہ ’خاتون کی 15 روز پہلے شادی ہوئی تھی اور ان کے خاوند کی سڑک پر ایک حادثے کے نتیجے میں ہلاکت ہو گئی ہے۔‘
پولیس کے مطابق خاتون نے خودکشی سے پہلے ایک تحریر میں لکھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مرنا چاہتی ہیں۔‘

 

سب انسپکٹر نے مطابق خاتون کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی خاتون نے شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی تو مال کے عملے نے انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔
انڈیا میں آئے روز دلخراش واقعات کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔
چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انڈیا کے شہر اندور میں آن لائن گیم میں بار بار ہرانے پر ایک 11 سالہ بچے نے ایک 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
انڈیا کی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ بچے نے بچی کا سر پتھروں سے کچلا۔
پولیس کے مطابق بچی نے بچے کو 'فری فائر' نام کی گیم میں ہرایا تھا۔ اس کے بعد بچہ مزید غصے میں تب آیا جب اسے شک ہوا کہ اس نے اس کے پالتو چوہے کو مار دیا ہے۔
واقع کے دو گھنٹے بعد پولیس نے بچے کو ہراست میں لے لیا۔

شیئر: