Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں متاثرین دو کروڑ 87 لاکھ

فرانس میں کورونا کے 10 ہزار 561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کی وبا میں کمی آئی ہے، تاہم زیادہ تر ممالک ابھی تک اس کی زد میں ہیں اور دنیا بھر میں اب تک دو کروڑ 87 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں نو لاکھ 20 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
فرانس کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اور 17 ہلاکتیں ہوئیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کاعمل شروع کیا گیا ہے اور اس دوران پہلی مرتبہ 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

فرانسیسی وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاو میں اضافہ ہو رہا ہے اور حال ہی میں ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافے نے صورتحال کو پریشان کن بنا دیا ہے۔
تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی نئی پابندی کا اعلان نہیں کیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق ٹی وی پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اس وائرس کے ساتھ جینا اور کامیاب ہونا ہے اور وہ بھی ملک میں بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن کیے بغیر۔‘
ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر تیزی آرہی ہے اور حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 509 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترک وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 635 ہوچکی ہے۔

امریکہ میں 64 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے (فوٹو اے ایف پی)

ترکی میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 999 ہوگئی، جن میں مزید 49 اموات بھی شامل ہیں
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ 87 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں نو لاکھ 20 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
امریکہ میں 64 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 93 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انڈیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہزار 423 ہو چکی ہے (فوٹو اے ایف پی)

انڈیا میں ہر نئے دن کے ساتھ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور انڈیا  کیسز کے لحاظ سے  دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں 46 لاکھ 59 ہزار سے زائد متاثرین ہیں اور ہلاکتیں 77 ہزار 423 ہیں۔
برازیل میں بھی وبا میں کمی نہیں آئی ہے اور صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ برازیل میں اب تک 43 لاکھ 15 ہزار  کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 210 ہے۔

شیئر: